ملتان: (منگل: 27 جون 2023ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر دہشت گردہ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان سے کالعدم داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
حکام کے مطابق گرفتار خاتون دہشت گرد نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے ۔ دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس، عمربن خالد کے نام سے ہوئی، کالعدم تنظیم کےنیٹ ورک عیدالاضحیٰ پردہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔