نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متبادل تاریخ دینے کی درخواست منظور کرلی،بشری بی بی 4 جولائی کو طلب

news-details

اسلام آباد: (منگل: 27 جون 2023ء) قومی احتساب بیور (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی متبادل تاریخ دینے کی درخواست منظور کرلی۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو 4 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی نے خود 4 جولائی کی متبادل تاریخ مانگی تھی۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات جبکہ بشریٰ بی بی کو برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔