دبئی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایمریٹس ہل میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی

news-details

دبئی: (بدھ:28 جون 2023ع) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیملی کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایمریٹس ہل دبئی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

نماز کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عزیز واقارب اور کارکنوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، عمان سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔ عیدالاضحٰی کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کیلئےشہریوں نے مٹھائی اور کھانے پینے کی دکانوں کا رخ بھی کر لیا ہے۔