ریاض :(جمعرات: 16 مارچ 2023 ء) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا۔ ایتھوپیا کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں کہ چین کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے مصالحتی معاہدہ کرانے میں چین کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے خطے کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ بلنکن کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات قابل قدر ہے کہ ممالک سلامتی کو آگے بڑھانے اور پُرامن تعلقات کو فروغ دینے کی ذمہ داری لیں۔ چند روز قبل چین کی ثالثی سے ہونیوالے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے ایک معاہدہ کیا تھا۔