پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں کے خلاف الیکشن لڑیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان

news-details

اسلام آباد: (بدھ:28 جون 2023ع)  استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا، تحریک انصاف کا دی اینڈ ہے، آئندہ عام انتخابات سب کیخلاف لڑیں گے، جیتنے پرجہانگیرترین استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم کےامیدوارہوں گے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنانےکا فیصلہ سب دوستوں نے ملکرکیا، پی ٹی آئی میں شامل لوگ نیاپاکستان بنانےمیں چیئرمین کاساتھ دینا چاہتے تھے،اورسب نے اپنےاپنےحصے کے تحت کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میراپرویزخٹک سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا شاہ محمود سے بھی بات نہیں ہوئی، اسد عمرسے ملاقات ہوئی،انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی، اسدعمرسیاست کرنا چاہیں گےتوہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

صدرآئی پی پی نے کہا کہ میں نےسب کودعوت دی ہے کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، نئی سوچ اورخوبصورت پاکستان کی کوشش کرنےوالا پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے، ہراس شخص کیلئے دروازے کھلےہیں جو9 مئی میں ملوث نہیں تھا۔عید کےبعد بہت سارے دوست استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بہت سےلوگ حلقوں اوردوستوں میں مشاورت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں 25 فیصد سےزائد لوگ ہمیں جوائن کر چکے، جو لوگ علیحدہ ہوئےانہوں نےسیاست کرنی تھی اس لیے پلیٹ فارم چاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینےکا فیصلہ اپنی ذات کیلئےنہیں کیا تھا ، یہ سوچ کرفیصلہ کیا تھا کہ ملک کےلیے کچھ کروں گا،اپنے کاروبار کو تحفظ دینا ہوتا توق لیگ چھوڑکرن لیگ جوائن کرتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی ساکھ نمل اورشوکت خانم کی وجہ سے تھی، نمل اورشوکت خانم کودیکھ کرقوم چیئرمین پی ٹی آئی پراعتبارکربیٹھی،میں آج تک شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونرہوں، شوکت خانم کے سی ای اوفیصل سلطان پرراعتبارہے، مجھےاعتماد ہے کہ میرے پیسے بےایمانی میں نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کوبتایا تھاکہ ان کی وجہ سےبہت سی مشکلات دیکھیں،چیئرمین پی ٹی آئی پرویزخٹک سےناراض تھے،اسی لیےپنجاب میں بزداراورکے پی میں محمود خان کا فارمولا لگایا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کہتےتھےآئندہ بھی بزدارکووزیراعلیٰ بناؤں گا،محمودخان کونہیں جانتا لیکن عثمان بزدارکواچھی طرح جانتا ہوں،عثمان بزدارنےجوکچھ پنجاب کےساتھ کیا میں اس کا گواہ ہوں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ محمودخان نکماہوسکتاہےلیکن کرپٹ نہیں تھا،عثمان بزدار ”رج“ کے نکمےاوربےایمان بھی تھے، پنجاب فرح گوگی، شوہر اور چیئرمین پی ٹی آئی کےگھرسےچل رہا تھا،عثمان بزدارفرح گوگی اوربشریٰ بی بی کےفرنٹ مین تھے،عثمان بزداران کیلئے پیسے اکٹھےکرتا تھا،ساتھ اپنے لیے بھی رکھتا تھا،عثمان بزدارکا کام ایک کلیکٹرکا تھا،وزیراعلیٰ بن کریہ مال اکٹھا کرتےاورفرح گوگی کودیتےتھے۔