حیدرآباد: (جمع: 17 مارچ 2023 ء) مورخہ 2023-03-07 کو تھانہ بھٹائی نگر کی حدود سٹیزن کالونی کے رہائشی حیدرآباد کے معروف ماہر جلد ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل کا انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے فوری اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بذات خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے۔
ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس صاحب نے اس حوالے سے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاکر اس کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے گرفتار ملزم سے تفتیش کے نتیجے میں واردات میں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں منظور بھٹو، تنویر بھٹو اور قائم بھٹو شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہمارا مقصد ڈاکٹر دھرم دیو کی جمع کیش رقم لوٹنی تھی جس کی معلومات ہم نے کلینک سے گھر آتے ہوئے انہیں یرغمال بناکر لینا چاہیں جس میں ناکامی کے بعد ہم نے ڈاکٹر دھرم دیو کو قتل کردیا اور لاش بنگلے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اس موقع پر ASP کینٹ علینہ راجپر، ڈی ایس پی بلدیہ واحد علی شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر سب انسپیکٹر غلام اصغر تنیو بھی موجود تھے۔