وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

news-details

اسلام آباد: (ہفتہ: 01 جولائی2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کو پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا۔

ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کو حکومت نے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی رینجرز اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا، ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔