کراچی :ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

news-details

کراچی: (اتوار: 02 جولائي2023ء)   ڈیری مافیا نے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا غیر قانونی اضافہ کر دیا، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔

شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئے۔ دودھ کی سرکاری اور غیر قانونی قیمت کا فرق بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیری مافیا ایک لیٹر دودھ پر 50 روپے کا غیرقانونی منافع کما رہی ہے۔

ذرائع ڈیری سیکٹر کے مطابق یومیہ 50 لاکھ لیٹر کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کا غیر قانونی منافع ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز پر مشتمل مافیا ہڑپ کر رہی ہے۔