بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، میجر سمیت 2 جوان شہید

news-details

کوئٹہ: (پير: 03 جولائی 2023ء) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹيلی جنس بيسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ميجرثاقب حسين اورنائيک باقرعلی شہيد جبکہ ايک جوان زخمی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گھات لگائے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجرثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستوں پر ناکہ بندی کررکھی تھی۔

دوسری جانب ضلع شیرانی میں دھانہ سر کے مقام پردہشتگردوں نے ایف سی، لیویز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پرحملہ کردیا۔ حملے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاراورایف سی کا جوان جام شہادت نوش کرگئے ۔۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اورعام شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔