بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

news-details

لاہور : (ہفتہ:  08جولائی 2023ء)  لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلکی بارش سے موسم خشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مون سون بارش کاامکان ہے،اس وقت شہرمیں بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور9 جولائی کو بارش ہوگی۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

 اس دوران شمال /مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی /زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی قسم کے نقصانات سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔