حیدرآباد: نوجوان کنڈا لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک

news-details

حیدرآباد: (ہفتہ: 08 جولائی 2023ء) حیسکو ترجمان کے مطابق آج شام 6 بجکر 12 منٹ پر ٹنڈوالہیار سب ڈویزن 1 کے علائقے کا ایک پرائیویٹ الیکٹریشن الھجڑیو خاصخیلی 11 کے۔وی قبا فیڈر اور وتایو فقیر فیڈر کے پول پر غیر قانونی طور پر چڑھ کر کنڈہ کنیکشن لگانے کی کوشش کے دوراں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ جس کو عوام اور پولیس نے حیسکو کے عملے کی مدد سے نیچے اتارا اور ھسپتال پہنچایا گیا۔
اس واقعے کا حیسکو انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف آپریٹنگ افسر نثار میمن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بناکر واقعے کی جلد سے جلد مکمل رپورٹ دینے کے احکامات دے دیئے ہیں۔
واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی پرائیویٹ الیکٹریشن بجلی چوری کرانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
مورخہ 6۔ جولائی کو قاسم آباد میں بھی پرائیویٹ الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
حیسکو انتظامیہ واضع طور پر بار بار عوام سے اپیل کرتی رہتی ہے کہ بجلی چوری کرنے اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔ تاکہ اس برائی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ اور یہ عوام کے مکمل تعاون سے ہی ممکن ہوسکے گا۔