شیریں مزاری گرفتاری:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر کر دیا

news-details

اسلام آباد: (ہفتہ:09 ستمبر2023ء)عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔