سائفر کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

news-details

 اسلام آباد: (پير:11ستمبر2023ء)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کی دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 14 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے کہا کہ اس پر اعتراض دور کر دیں۔

عدالت نے ریماکس دئیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست یوں ہی رہے گی ،آپ اس پر تکنیکی اعتراض دور کردیں۔ اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی۔