ایشیا کپ فائنل:بھارت کے محمد سراج کی تباہ کن بولنگ،سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

news-details

کولمبو: (اتوار:17ستمبر2023ء) ایشیا کپ ون ڈے 2023ء کے فائنل میچ میں بھارتی باؤلرز کا جادو چل گیا، سری لنکا کی کی پوری ٹیم 15ویں اوور میں محض 50 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

 کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں غلط ثابت ہوا، بھارتی باؤلرز نے لنکن بیٹرز کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیتے ہوئے محض 50 کے مجموعی سکور پر تمام لنکن بیٹرز کو چلتا کر دیا۔

سری لنکا کے ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کے بولر محمد سراج نے  تباہ  کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔

سری لنکن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا، لنکن ٹیم کے کسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوشن ہیمانتھا 13 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔