مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

news-details

کراچی: (منگل:19ستمبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب بھی آج کراچی میں ہوگی۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔ مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ رسم حنا کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہین شاہ آفریدی سفید رنگ کے شلوار قمیض اور ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ میں نظر آئے جبکہ شاہد آفریدی نے سیاہ جوڑے کا انتخاب کیا۔

شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کی بھی چند ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں انہیں رنگ برنگ کے پھولوں سے مزین گہرے سبز رنگ کا شرارہ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔