نیوزی لینڈ : (ہفتہ:30 ستمبر 2023ء) نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیویز کے خلاف وارم اَپ میچ میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جسکی وجہ سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے تاہم بینچ پر بیٹھے لڑکوں کو موقع دیا گیا تاکہ انکی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر موقف پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری فیلڈنگ غیر معیاری تھی اور بالنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، شاداب خان 10، 10 اوورز نہیں تھے، جس سے فرق پڑا۔
واضح رہے کہ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بالرز ایک بار پھر حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ بری طرح فلاپ نظر آیا، محمد نواز نے 7 اوورز میں 55، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 68 جبکہ آغا سلمان نے 8 اوورز میں 60 رنز لٹائے تھے۔