کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ بھارت میں سج گیا:انگلینڈ کے 50 رنز مکمل، ایک کھلاڑی آؤٹ

news-details

احمد آباد: (جمعرات: 05  اکتوبر 2023ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا پہلے میچ میں آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا اور افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں۔ اس وقت انگلینڈ کے 10 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز ہیں۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی وکٹ 40 رنز پر گری، اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔