ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

news-details

دھرم شالا:(ہفتہ: 07 اکتوبر2023ء)بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، بنگال ٹائیگرز نے 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرکے بنگلہ دیش کو ناقابل شکست  سے دو چار کر دیا۔

بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59  رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کرنمایاں رہے۔مہدی حسن میراز نے 57 ، لٹن داس نے 13، شکیب الحسن نے 14 اور تنزید حسن نے 5 رنز بنائے، افغانستان کے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بناسکے، اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آسکا۔

دوسری جانب ایونٹ کا چوتھا میچ آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 30 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے۔