ورلڈ کپ2023:نیوزی لینڈ کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری،67 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

news-details

حیدرآباد دکن: (پیر: 09 اکتوبر2023ء)بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔