ورلڈ کپ 2023:سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

news-details

حیدر آباد دکن: (منگل: 10 اکتوبر2023ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ گر گئی،11اوورز میں 63 رنز بنالیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکن اوپنر کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

راجیو گارندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے، اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔