ورلڈکپ 2023ء:افغانستان کی بھارت کے خلاف تیسری وکٹ 63 رنز پر گرگئی

news-details

دہلی: (بدھ: 11 اکتوبر 2023ء)  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان کی میزبان ٹیم بھارت کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا، رحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین لوٹایا۔افغان ٹیم کے اس وقت 14 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور  تین وکٹوں کے نقصان پر  66ہے۔

افغان کپتان حشمت اللہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کا سکواڈ

روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، رویچندرن شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپرت بمراہ، محمد سراج

افغانستان کی ٹیم

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی