ورلڈکپ:بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری،9 اوورز میں41رنز بنا لیے

news-details

چنئی: (جمعہ: 13 اکتوبر2023ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 11 ویں میچ میں بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری،9 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر  41 رنز بنا لیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کیوی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ول ینگ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کریں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے دوسری اننگ میں اوس پڑ سکتی ہے۔

اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔