ورلڈکپ 2023:پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری،21 اوورز میں 153 رنز بنالیے

news-details

ممبئی: (بدھ: 15 نومبر2023ء) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کیویز کیخلاف بڑا اسکور کرکے پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں جلد وکٹیں لیکر میزبان ٹیم کو پریشر میں لائیں۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔