امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز: دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

news-details

لاہور: (بدھ: 22 نومبر2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔ انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹو گرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور سٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی جبکہ کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی انمول محمود سے ہو رہی ہے، سٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، شادی کی تقریبات کی وجہ سے امام الحق کی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت غیر یقینی ہے۔