شادی کے مشورے پر خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے مداح کو کرارا جواب دے دیا

news-details

لاہور: (اتوار: 26 نومبر2023ء)  خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کے مشورے پر مداح کو کرارا جواب دے دیا۔ نازک مزاج اور حُسن میں اپنی مثال آپ اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے بنا آستین کے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور صوفے پر بیٹھی کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ ان کی جاذبِ نظر شخصیت کے سحر میں مبتلا مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کا ڈھیر لگا دیا۔ اسی دوران ایک مداح ایسا بھی تھا جس نے سجل کو جلدی شادی کرنے کا انوکھے انداز میں مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ "شادی کر لو اب قیامت قریب ہے"۔

سوال سامنے آنے کی دیر تھی کہ اداکارہ نے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر صارف کو جواب دیتے ہوئے استفسار کیا کہ "شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟"۔ واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔