ابھیشیک کی انگلی سےشادی کی انگوٹھی غائب: ایشوریا سےعلیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

news-details

ممبئی: (منگل:  05 دسمبر2023ء) بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کے شادی کی انگھوٹھی نہ پہننے پراہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اداکار ابھیشیک بچن ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کی انگلی سے ہروقت پہننے رہنے والی شادی کی انگوٹھی غائب تھی۔ ابھیشیک کے انگھوٹھی نہ پہننے پر سوشل میڈیا پر اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں آئے۔ گزشتہ ماہ ایشوریا رائے نے بیٹی کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تاہم ان تصاویر میں بھی بچن خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔