“خواتین کھلاڑی مردوں سے پیچھے نہیں”نگران وزیراعظم کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

news-details

اسلام آباد: (منگل:  05 دسمبر2023ء)  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی، پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن کرکٹرز اور انکے اہلِ خانہ کو کامیابی پر مجھ سمیت قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-0 برتری حاصل کرلی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 دسمبر کو کوئینز ٹاون میں کھیلا جائے گا۔