پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کا اعتراض ، طورخم گزرگاہ بند کر دی

news-details

خیبر: (بدھ:  06 دسمبر2023ء) پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراض کیا ہے۔ جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لیے احتجاجاً بند کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اہل کار طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھےکہ افغان فورسز نے منع کردیا۔ کشیدگی کے باعث امپورٹ،  ایکسپورٹ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بھی طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جس کے باعث تقریبا 10 روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت اور تجارت معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پاک افغان حکام کے درمیان مسلسل مذاکرات کے بعد سرحد کو کھول دیا گیا تھا۔