لاہور : (ھفتہ:24 فروری 2024ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی ہیں، جبکہ نو منتخب اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے درمیان اسپیکر کی نشست پر مقابلہ ہوگا۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے (ن) لیگ کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے اب تک پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کی، پنجاب اسمبلی کے احاطے کسی کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ میاں اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وہ آئیں گے، پی ٹی آئی کے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں آئے، انہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا۔