الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 2024 کےشیڈول کی منظوری دے دی،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی

news-details

اسلام آباد: (جمعہ:01 مارچ 2024ء)  الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 2024 کے شیڈول کی منظوری دے دی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی ،اس حوالے سے کاغذات نامزدگی 2مارچ دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کوایک بجے شائع کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔

صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ  9مارچ صبح 10سے شام 4بجےتک ہوگی۔ شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔