نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو

news-details

اسلام آباد: (جمعہ:01 مارچ 2024ء)  مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن قائد نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ  اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ ان کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، رکن قومی اسمبلی عبدالغفورحیدری اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی اور ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔