شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

news-details

اسلام آباد: (پير:04 مارچ 2024ء)  اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ،  اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس، اعلیٰ بیوروکریٹس اور سفرا وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ہوئے، سبکدوش نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شبہاز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ بعدازاں انہیں شرکا نے مبارک بادیں پیش کیں۔

قبل ازیں تقریبِ حلف برداری کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے تھے، وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری کے لیے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔