اسلام آباد: (پير:01 اپريل2024ء) محکمہ صحت نے راولپنڈی میں بوہڑ بازار کے قریب کارروائی کے دوران 2 ہومیو اسٹورز سے ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔
حکام کے مطابق لال حویلی کے قریب خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی میں محکمہ صحت کے ساتھ ڈریپ کا عملہ بھی شریک تھا۔ برآمد کی گئی جعلی اور نان رجسٹرڈ ممنوعہ ادویات کی مالیت ایک کروڑ روپے تھی۔ پکڑی گئی ادویات ڈریپ کے حوالے کر دی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور ڈریپ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔