پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

news-details

کراچی: (پير:08 اپريل2024ء) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکیوں کی پراعتماد اندز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ میں نت نئے ریکارڈز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کاروبار میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پُراعتماد ہیں۔