پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادیٔ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

news-details

لاہور: (جمعہ: 3 مئی 2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 3 مئی کو آزادی صحافت کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، تاہم یہ دن پاکستان میں آزادی صحافت پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان میں آمریت ہو یا جمہوریت، آزادی صحافت ہر دور میں خواب ہی رہی ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران صحافی 70 سے زائد دہشتگرد حملوں کی زد میں آئے جبکہ 170 کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں جان سے چلے گئے ہیں۔

پاکستان میں دباؤ دھونس اور دھمکیاں جھیلتے صحافی ہر لمحہ جان لیوا خطرات میں ہی گھرے نہیں رہتے ہیں بلکہ اکثر مار بھی دیئے جاتے ہیں، ان ہی وجوہات کی بنا پر پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔