گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں،سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ آفر ٹھکرا دی

news-details

میلبرن: (جمعرات: 23 مئی 2024ء) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی۔ سابق آسٹریلوی کپتان اس وقت بھارتی ٹی 20 لیگ میں فرنچائز دہلی کیپیٹل کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہو گی۔

رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی، سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گوتھم گمبھیر، جسٹن لینگر اور سٹیفن فلیمنگ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 مئی ہے۔