نیپرا نے جون تا اگست بجلی 1روپیہ 93 پیسے مہنگی کردی ، نوٹی فکیشن جاری

news-details

اسلام آباد: (منگل: 04 جون 2024ء)  نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے، قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جب کہ آج نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔