امریکا، برطانیہ ،کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے

news-details

کینیڈا: (اتوار: 16 جون 2024ء) خلیجی سمیت امریکا اور کینیڈا اور دیگر  یورپی ممالک میں مقیم مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج خلیجی ریاستوں سمیت مشرق وسطیٰ  اور یورپی ممالک کے کئی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔  نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور ذبح کیے گئے۔

مشرق وسطیٰ بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، اردن، شام اور عراق کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھی مسلمان عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

اہل خانہ، دوست احباب اور ہم سائیوں سے ملے۔ عید کی مبارک باد دی اور قربانی کے بعد روایتی اور علاقائی پکوان تیار کیے گئے۔ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔ خیال رہے کہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ کل بروز پیر 17 جون کو منائی جائے گی۔