پاکستان کا تمام ڈیٹا غیرملکی سرورز پر محفوظ، چوری کا خدشہ: چیئرمین پی ٹی اے

news-details

اسلام آباد: (جمعہ: 19 ستمبر 2025ء) (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ پاکستان کا سارا ڈیٹا اس وقت غیرملکی سرورز پر محفوظ ہے جو چوری ہونے کے سنگین خطرے سے دوچار ہے۔ یہ انکشاف کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں چیئرمین نے بتایا کہ ان کا ذاتی سم ڈیٹا بھی 2022 سے ڈارک ویب پر موجود ہے۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا بھی چوری ہو چکا ہے اور اب ڈارک ویب پر گردش کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حساس معلومات کے تحفظ کے لیے قومی ڈیٹا سینٹر قائم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ (NCCIA) اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کہ ڈیٹا لیک کہاں اور کیسے ہوا۔

کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ڈیٹا چوری اور اس کی فروخت اربوں روپے کی انڈسٹری بن چکی ہے اور طاقتور مفاداتی گروہ (Data Protection Bill) کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے بتایا کہ انہیں بھی ایک نجی نمبر سے کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی کا فون آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا ذاتی ڈیٹا بھی لیک ہو چکا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایسی صورتحال میں ڈیجیٹل پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اور حکومت پر زور دیا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل فوری منظور کیا جائے اور ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے عوام اور اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ تحفے میں دیے گئے موبائل فونز قبول نہ کریں کیونکہ ان میں جاسوسی آلات نصب ہوسکتے ہیں جو کالز اور واڻس ايپ سمیت دیگر ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کے حکام نے بتایا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیا ہے، اور ساتھ ہی واٹس ایپ کا متبادل بھی بنایا گیا ہے، جس پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔