اقوام متحدہ: جنرل اسمبلی، افغانستان کی سابقہ حکومت کے نمائندے نے نام واپس لے لیا

news

نیویارک: اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لے لیا ہے جس کے بعد ملین ڈالرز کا سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ موجودہ سیشن سے افغانستان کی جانب سے کس کا خطاب ہو گا؟

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کے شیڈول کے مطابق افغانستان کو اجلاس کے آخری روز یعنی آج خطاب کرنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی نے اس مرحلے پراپنا نام واپس لے لیا ہے لیکن اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے 20 ستمبر 2021 کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے دیا جائے۔