سخت فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالا، ن لیگ معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ گئی:حماد اظہر

news-details

اسلام آباد:(بدھ: 12 جنوری 2022) حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معیشت کو ٹریک پر لائے، ریکارڈ قرض بھی واپس کیا، کورونا کے دوران دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی، اثرات پاکستان میں بھی آئے، صحت کارڈ سے امیروں کے اسپتالوں میں غریب علاج کرا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سخت فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالا، ن لیگ معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ گئی، ہم نے ان کی معاشی پالیسیوں کو رد کر کے صحیح راستہ اپنایا، ان کی غلطیوں کی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، کورونا کے دوران سپلائی چین بند ہونے سے مہنگائی ہوئی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فصلوں کی پیداوار (ن) لیگ دور سے زیادہ ہوئی، سب سے زیادہ یوریا کی فروخت 2021 میں ہوئی، ڈیمانڈ بڑھنے سے یوریا کی کمی آئی ہے، یہ اپنی بات کر کے چوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں، سندھ میں ریاست کا نظام کمزور ہوچکا ہے، عدالت کے ریمارکس ہیں کہ سندھ میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے صرف 300 ارب کے ٹیکسز لگائے ہیں، لگائے گئے ٹیکسز ایڈجسٹ ایبل ہیں، منظور چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 4 ارب کہاں سے نکل آئے ؟ ہم نے نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کے 10 کارگو امپورٹ کیے، ان کے لگائے گئے ٹرمینلز کو 5 لاکھ ڈالر یومیہ دے رہے ہیں، ایل این جی کا ایک کارگو 10 ارب روپے کا ہے۔