وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

news-details

کراچی:(بدهه 13 اپريل 2022ع) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے۔ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں۔
شہباز شریف اتحادیوں کے ہمراہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دینگے۔ وزیراعظم شہبا شریف گورنر ہاؤس کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھک لگائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کراچی دورے پر پارٹی رہنما اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف دوپہر دو بجے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ عامر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔