جون میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائیگا: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

news-details

اسلام آباد(آن لائین انڈس) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف معاہدہ ہو جائیگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خوشی سے نہیں بلکے مجبوری سے بڑھائی ہیں، اگر یہ قیمتیں نا بڑھاتے تو شاید ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس ماہ پیٹرولیم مصنوعات بڑھیں اس لیے اگلے ماہ کے آغاز میں یہ قیمت نہیں بڑھے گی، پہر بھی یہ کہتا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے مجھے کچھ نہیں معلوم۔
ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فی الحال بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی کوئی سمری ہمارے پاس نہیں آئی اور نا ہی ائی ایم ایف سے نجکاری سے معتلق کوئی بات ہوئی ہے۔