آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ آیا

news-details

کراچی(آن لائین انڈس، 13 جون، 2022عہ) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان ایک نمبر آگے چل کر پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آگیا جبکے بھارت کوپانچویں پوزیشن مل سکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
12 ایک روزہ میچ میں ایک ہزار 505 پوائنٹس حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اول نمبر پر برجمان ہے جس کی ریٹنگ 132 ہے جبکے دوسرے نمبر پر برطانوی ٹیم ہے جس نے 19 میچ کھیلے اور 2 ہزار 353 پوائنٹس بنائے تاہم اس کی ریٹنگ 124 ہے۔
اسی طرح آسٹرلیا نے 18 میچز میں ایک ہزار 929 پوائنٹس حاصل کیے جس کی ریٹنگ 107 رہی جس کے باعث اسٹریلوی ٹیم تیسری نمبر پر نظر آئی جبکے پاکستان نے 19 میچ کھیلے جس میں پاکستان نے 2 ہزار پانچ پوائنٹس حاصل کی اور 106 ریٹنگ کی حقدار ٹھری۔
بھارت نے 22 میچ کھیلنے کے باوجود صرف 2 ہزار 304 پوائنٹس بنائے اور اس کی ریٹنگ 105 رہی اور چوتھی پوزیشن پر لڑکھڑا گیا اس طرح پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین اور بھارت پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی اور سیریز کلین سوئپ کیا تھا۔