کراچی کے رہائشیوں پر بجلی بم گرانے کی تیاری، 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

news-details

کراچی(آن لائین انڈس، 23 جون، 2022عہ)کراچی ایکٹرک سپلائی کمپنی کراچی کی رہایشیوں پر بجلی کا بم گرانے کو تیار، 11 روپے34 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دائر کروا دی گئی۔

کراچی ایکٹرک سپلائی کمپنی کے ای نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست منظور کی جائے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 4 جولائی کو کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے عوام پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا