جس نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے: وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ

news-details

فیصل آباد(آن لائین انڈس، 03 جولائی، 2022عہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے، عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنےکا فیصلہ کیا، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور کے پی سے لوگ لائے گئے، اسلام آباد سے صرف 2 ہزار بندے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے، عمران خان نے خود پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا،کون سب سے بڑے ڈاکو کو وزیر اعلیٰ بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے؟ ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں،سب عیاں ہوچکا ہے، جن کے ساتھ اس نےحکومت کی انہیں بھی ڈاکو چور کہتا ہے،اس بندے نے پوری قوم کو کنگال اور بےحال کردیا، لوٹ مار اور تباہی کرنے والا پوری قوم کو چور کہہ رہا ہے، میاں شہباز شریف اتفاق رائےسےاتحادیوں کو لے کر چل رہے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔