ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں پاک آرمی و ضلع انتظامیہ کی جانب سے بارش متاثر خاندانوں کے لیے رلیف آپریشن شروع

news-details

ٹھٹہ(آن لائین،27 اگست، 2022عہ) پاکستان آرمی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹہ کے بارش ماتثر خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری، مختلف علاقوں میں راشن و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں متاثر خاندانوں کی مدد کے لیے پاکستان آرمی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے امدای سامان تقسیم کرنے کا آغاز ہو گیا، اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر عرفان نظامانی نے آرمی، نیوی، میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کی مدد سے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرکے راشن و دیگر سامان تقسیم کیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر عرفان نظامانی کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جن کے رہائشی متاثر خاندانوں میں امداد سامان تقسیم کرنے کے لیے رلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی، نیوی، میری ٹائیم سیکیورٹی سیکیورٹی سمیت مختلف اداروں کے مدد سے رلیف آپریشن جاری ہے جس کےتحت سینکڑوں خاندانوں میں آمدادی سامان تقیسم کیا جائیگا۔