سیہون میں نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، 4 جاں بحق، باقی افراد کی تلاش جاری

news-details

سیہون(پير 29 اگست 2022 ) سیہون میں نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، 4 جاں بحق کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جن کی تلاش جاری ہے سیہون میں سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی، جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیہون نے نواحی گاؤں بلاول پورمیں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کشتی میں20 سے زائد افراد سوارتھے، اور تمام افراد سیلاب کے باعث دیہات سے نقل مکانی کررہےتھے، کہ بدقسمی سے کشتی ڈوب گئی۔
ریسکیو کے مطابق اب تک ایک بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔