سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

news-details

لاہور: (جمعہ: 02 ستمبر 2022) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، تین ہفتہ سےزائد برطانیہ میں قیام کیا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر ملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان نے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو نجی دورے پر اپنی بیٹی سماویہ کے علاج کیلئے لندن گئے تھے انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا۔