وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

news-details

اسلام آباد: (اتوار: 11دسمبر2022ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔ معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے، پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 9 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دیا تھا۔ فیصلے میں میں قرار دیا گیا گیا ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے 2013ء کے فیصلے کے خلاف نہیں، ماہرین کی رائے لے کر ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کے خلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔ صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کر سکتی ہیں۔